سید عبدہ کشف چنچلگوڑہ جیل سے رہا، ملعون راجہ سنگھ کے خلاف احتجاج کے بعد پی ڈی ایکٹ کے تحت ہوئی تھی گرفتاری

چنچل گوڑا سنٹرل جیل سے آج سماجی کارکن سید عبدہ کشف رہا ہوگئے۔ رہائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ انہیں 5 ماہ قبل حیدرآباد پولیس نے پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔


اطلاعات کے مطابق تلنگانہ ہائی کورٹ نے کشف کی حراست کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہا کا حکم دیا جس کے بعد انہیں چنچلگوڑہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے کشاف پر عائد پی ڈی ایکٹ کو ہٹاتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ 30 اگست کو کمشنر پولیس نے کشف کو پی ڈی ایکٹ کے تحت حراست میں لینے کی ہدایت جاری کی تھا جبکہ حکمنامہ میں کہا گیا تھا کہ ملک پیٹ میں رہنے والے 27 سالہ کشف نے اپنی اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعہ دو برادریوں کے درمیان نفرت پیدا کی۔ سٹی پولیس کمشنر پولیس سی وی آنند نے سماجی کارکن کشف کو پی ڈی ایکٹ کے تحت حراست میں لینے کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشف عادتاً اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پیامات اور ویڈیوز پوسٹ کررہے تھے جس کی وجہ سے دونوں کمیونٹیز کے درمیان دشمنی بڑھ رہی ہے۔

قبل ازیں معلون راجہ سنگھ کی جانب سے پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں گستاخی کے بعد 23 اگست کو کشف نے کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا تھا۔ کشف پر الزام ہے کہ انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کے دوران ’گستاخ نبیؐ کی ایک ہی سزا سر تن سے جدا‘ کا نعرہ لگایا تھا۔

Syed Abdahu Kashaf released from Chanchalguda Jail
سید عبدہ کشف چنچلگوڑہ جیل سے رہا، ملعون راجہ سنگھ کے خلاف احتجاج کے بعد پی ڈی ایکٹ کے تحت ہوئی تھی گرفتاری

اپنا تبصرہ بھیجیں