اڈیشہ کے وزیر پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے فائرنگ کردی، سینہ پر گولی لگنے کے بعد شدید زخمی حالت میں نابا کشور کو ہسپتال منتقل کیا گیا

اڈیشہ کے وزیر صحت نابا کشور داس کو آج دوپہر ایک بجے کے قریب جہارسوگوڈا ضلع میں برجراج نگر کے گاندھی چوک کے قریب ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے گولی مار دی۔ وہ ایک پروگرام میں شرکت کے لیے آئے تھے کہ انہیں گولی اے ایس آئی نے گولی ماردی۔ گولی سینے میں لگی اور وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ناباگشور داس پر پولیس افسر نے دو گولیاں چلائیں، جس کے بعد وہ شدید زخمی ہوگئے۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس کی شناخت گوپال داس کے طور پر کی گئی جس نے وزیر پر گولی چلائی۔ بعد میں گوپال داس کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق وزیر اپنی گاڑی سے باہر نکلتے ہی فائرنگ کی گئی۔ حملے کے پیچھے محرکات کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

واقعہ کے ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ داس کے سینے سے خون بہہ رہا ہے اور لوگ زخمی وزیر کو اٹھا کر گاڑی کی اگلی سیٹ پر بٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں