حیدرآباد (دکن فائلز) : ملک میں اینیمل ویلفیئر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال 14 فروری کو منائے جانے والے ویلنٹائنز ڈے کو ’کاؤ ہگ ڈے‘ یعنی گائے کو گلے لگانے کے دن کے طور پر منائیں۔ اینیمل ویلفیئر بورڈ کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ ’گائے ہندوستانی ثقافت اور دیہی معیشت کا اہم حصہ ہے۔
اینیمل ویلفیئر بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ ’گائے سے محبت کرنے والے تمام افراد 14 فروری کو بطور کاؤ ہگ ڈے منائیں تاکہ گائے کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ اینیمل ویلفیئر بورڈ مرکزی حکومت کی زیرنگرانی کام کرتا ہے اور اس کی ذمہ داریوں میں جانوروں کا تحفظ بھی شامل ہے۔
اینیمل ویلفیئر بورڈ کی اپیل اس انوکھی اپیل کے بعد یہ موضوع سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور بڑی تعداد میں لوگ اس پر طنز و مزہ کرنے لگے۔
ایک صارف نے ٹوئٹ کیا کہ ’سب بھول جائیں، مجھے یہ بتائیں کہ گائے کو کیسے بتایا جائے کہ ہم اسے گلے لگانا چاہتے ہیں؟ اور کیا پتہ اس کےلیے گائے کی مرضی شامل ہو یا نہ ہو؟‘
اینمل ویلفیئر بورڈ کے مطابق 14 فروری کو گائے کو گلے لگانے کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ ہندوستانی معاشرے میں مغربی کلچر کے اثر و رسوخ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔


