چارلی ہیبڈو اسلامو فوبیا اور غیرانسانی سلوک سے باز نہ آیا، زلزلہ متاثرین کا اڑایا مذاق

فرانس کے میگزین چارلی ایبڈو کی جانب سے ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے جس میں 16 ہزار سے زائد جانیں گئیں، کے حوالے سے مزاحیہ کارٹون شائع کرنے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور اس کو بے حسی کی انتہا قرار دیا جا رہا ہے۔

چارلی ایبڈو نے جو کارٹون شائع کیا ہے اس کے کپیشن میں لکھا گیا ہے کہ ’ڈرائنگ آف دی ڈے‘، جبکہ پس منظر میں منہدم عمارتیں اور ملبے کے ڈھیر دکھائے گئے ہیں ساتھ ہی لکھا گیا ہے ’ترکیہ میں زلزلہ‘، اسی طرح کارٹون کے نیچے لکھا گیا ہے کہ ’ٹینک بھجوانے کی کوئی ضرورت نہیں۔‘

کارٹون شائع ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اس کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور ان میں معروف صحافی بھی شامل ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے کارٹون کو ’نسل پرستی پر مبنی‘ اور ’بے ہودہ‘ قرار دیا ہے اور ہزاروں معصوم متاثرین کا مذاق اڑانے پر شدید مذمت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں