آج صبح کی اولین ساعتوں میں حیدرآباد کے مضافاتی علاقے بی بی نگر کے قریب گوداوری ایکسپریس ریل کے پٹری سے اترنےکا حادثہ پیش آیا جس کے بعد مسافرین میں خوف و ہراس دیکھا گیا۔
اطلاعات کے مطابق وشاکھاپٹنم سے حیدرآباد آرہی گوداوری ایکسپریس آج صبح ساڑھے پانچ بجے بی بی نگر کے قریب اچانک پٹری سے اترگئی۔ ریل کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔
حادثہ کے بعد اس روٹ پر دیگر ٹرینوں کی آمد و رفت میں مشکلات پیش آئی جس کی وجہ سے دیگر ٹرینوں کو بھونگیر، بی بی نگر، گھٹکیسر اسٹیشنوں پر ہی روک دیا گیا۔
ریلوے کے حکام واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔


