’ٹیپو سلطان کے حامی زندہ نہیں رہنا چاہئے‘، کرناٹک بی جے پی سربراہ کا بھڑکاؤ بیان

حیدرآباد (دکن فائلز): کرناٹک بی جے پی کے سربراہ نلین کمار کٹیل نے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف کھل کر زہرفشانی کی ہے جبکہ وہ ہمیشہ اپنے متنازعہ بیانات کےلیے مشہور ہے۔ انہوں نے آج ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ میسور کے 18ویں صدی کے حکمران ٹیپو سلطان کے تمام پیروکاروں (حامیوں) کو “قتل” کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ٹیپو سلطان کی اولاد کو بھگا کر جنگلوں میں بھیج دیا جائے‘۔

آج کرناٹک کے کوپل ضلع میں بی جے پی رہنما کٹیل نے کہاکہ ’ہم بھگوان رام، بھگوان ہنومان کے بھکت ہیں، ہم بھگوان ہنومان کی عبادت کرتے ہیں اور ہم ٹیپو کی اولاد نہیں ہیں، آئیے ٹیپو کی اولاد کو گھر واپس بھیجیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو ٹیپو کے پیروکار ہیں انہیں اس سرزمین پر زندہ رہنے کا حق نہیں ہے‘۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں اپریل-مئی میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں