اسرائیلی فرم کے دنیا بھر میں 33 انتخابات پر اثر انداز ہونے کا انکشاف

میڈیا خفیہ تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک اسرائیلی فرم نے ہیکنگ، تخریب کاری اور غلط معلومات کو پھیلا کر اپنے کلائنٹس کے لیے دنیا بھر میں 30 سے ​​زائد انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔

تحقیقات میں پتہ چلا کہ فرم کا سرغنہ طل حنان ہے جو اسرائیلی اسپیشل فورسز کا سابق اہلکار ہے جس نے مبینہ طور پر ٹیلی گرام اکاؤنٹس اور ہزاروں جعلی سوشل میڈیا پروفائلز کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ خبریں پلانٹ کیں۔

خفیہ تحقیق کے دوران طل حنان نے بتایا کہ ان کی خدمات، جنہیں انڈسٹری میں اکثر ‘بلیک آپس’ کہا جاتا ہے، انٹیلی جنس ایجنسیوں، سیاسی مہمات اور نجی کمپنیوں کے لیے دستیاب ہیں۔’اب ہم افریقہ میں ایک انتخاب میں شامل ہیں، ہماری ایک ٹیم یونان میں ہے اور ایک ٹیم امارات میں ، ہم نے 33 صدارتی سطح کی مہمیں مکمل کی ہیں، جن میں سے 27 کامیاب رہیں۔ ہماری مہمات کا دو تہائی حصہ افریقہ میں تھا۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں