تلنگانہ میں موسم گرما کی آمد آمد ہے۔ دن کے اوقعات میں سورج کی تپش میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ ریاست کے متعدد علاقوں میں زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
تلنگانہ حکومت نے گرمیوں کی تعطیلات کا شیڈول پہلے ہی جاری کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے اعلان کیا کہ ریاست کے اسکولز میں 25 اپریل سے 11 جون تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی اور اسکولز دوبارہ 12 جون کو کھل جائیں گے۔
بڑھتے درجہ حرارت کے پیش نظر مارچ کے دوسرے ہفتے سے اسکولز آدھے دن تک کام کریں گے، یعنی محکمہ تعلیم کے عہدیداروں سے موصول ہونے والی غیر سرکاری اطلاع کے مطابق تلنگانہ میں 15 مارچ سے اسکولز آدھے کے ہوجائیں گے۔ اسکولز میں تعلیمی اوقات صبح 7.45 تا دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔ اس دوران محکمہ تعلیم نے تمام اسکولز میں طلبا کےلیے صاف پانی کا مناسب انتظام کرنے کی ہدایت دی ہے۔


