امریکی ریاست مسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، مشتبہ شخص گرفتار

امریکی ریاست مسی سپی میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت 6 افراد کو ہلاک کر دیا۔ امریکہ کی ٹیٹ کاونٹی میں مسلح شخص نے ایک گھر میں داخل ہو کر خاتون کو گولی مار دی، اس کے بعد دوسرے گھر میں گیا اور مزید 2 افراد پر فائر کھول دیا۔

بے رحم قاتل نے یہیں پر بس نہیں کیا اور ایک دکان میں جا کر بھی ایک شخص کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا تاہم قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں مسیسیپی کے گورنر ٹیٹ ریوز نے کہا کہ انہیں اس واقعے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے، اس وقت ہمارا ماننا ہے کہ اس نے یہ وارداتیں اکیلے کی ہیں لیکن اس کا مقصد معلوم نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں