ڈی جی پی انجنی کمار نے قدیر خان کی مبینہ پولیس تشدد میں موت معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس انجنی کمار نے قدیر خان کی موت کی تحقیقات کا حکم دیا، جسے میدک پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

انجنی کمار نے میدک کے رہنے والے قدیر خان کی موت کے معاملہ میں خاطی پولیس ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی کے احکامات جاری کئے۔ ڈی جی پی نے ورنگل ڈی آئی جی، چندر شیکھر ریڈی کو اس واقعہ کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ میدک پولیس کی جانب سے مبینہ تشدد اور شدید زدو کوب کے بعد 35 سالہ محمد قدیر خان کا علاج کے دوران 16 فروری کو انتقال ہوگیا تھا۔ قبل ازیں قدیر خان کا ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں انہوں نے ان پر کی گئی بربریت سے پردہ اٹھایا تھا اور میدک پولیس کے تین ملازمین پر غیرقانونی طور پر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔

میدک میں آج قدیر خان کی نماز جنازہ پڑھائی گئی اور تدفین عمل میں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں