اسرائیلی وفد کو افریقی یونین کے اجلاس سے باہر نکال دیا گیا (ویڈیو دیکھیں)

ایتھوپیا کے دارالحکومت میں ہونے والے افریقی یونین کے سالانہ اجلاس کے پہلے روز اسرائیلی سفارت کار کو ہال سے باہر نکال دیا گیا۔ اسرائیل سینیئر سفارتکار ڈپٹی ڈائریکٹر برائے افریقا، سفیر شیرون بار لی ایتھوپیا میں ہونے واکی افریقی یونین سمٹ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں۔

https://twitter.com/KekanaMathlatsi/status/1627257923725402115?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1627257923725402115%7Ctwgr%5E28c59ba0860b4aef997e8be54275a202170f311c%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FWorld%2F700567

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اجلاس کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار اسرائیل کی اعلیٰ سینیئر سفارت کار سے پوچھ گچھ کے بعد مطمئن نہیں نظر آتے اور انھیں اجلاس سے باہر نکال دیتے ہیں۔

اسرائیل کی سفارت کار کو الجزائر اور جنوبی افریقا کے اعتراض پر اجلاس سے باہر نکالا گیا، دونوں ممالک کا مؤقف تھا کہ سفیر شیرون بار لی ایتھوپیا کی سفیر نہیں اس لیے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتیں۔

اسرائیل نے اس واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی سفارت کار کا اسٹیٹس منسوخ کرنا افریقین یونین کے قانون میں کہیں درج نہیں ہے۔ تسلیم شدہ آبزرور کا بیج ہونے کے باوجود انھیں باہر نکالا گیا جس پر سخت ردعمل دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں