شام کے دارالحکومت میں اسرائیل کے میزائل حملے میں ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے شام میں ایران کے کلچر سینٹر کو فضائی میزائل حملے میں نشانہ بنایا جس میں ایک قریبی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
اسرائیلی حملے میں 15 افراد زخمی اور 5 جاں بحق ہوگئے جب کہ سیریئن آبزرویٹری کے مطابق اس حملے میں 15 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے اس سے قبل بھی شام میں ایران کے ٹھکانوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی تھیں اور پاسداران انقلاب کے اسلحہ خانوں اور تربیت گاہوں پر حملے کیے تھے۔


