قانون ساز کونسل کے حیدرآباد ادارہ جات مقامی حلقہ سے مجلس نے اپنے امیدوار کا اعلان کیا ہے۔ آج صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اعلان کیا کہ مرزا رحمت بیگ کو آئندہ منعقد ہونے والے ایم ایل سی انتخابات میں امیدوار بنایا جائے گا۔
قبل ازیں بی آر ایس نے قانون ساز کونسل کے حیدرآباد ادارہ جات مقامی انتخابات میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی تائید کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اسدالدین اویسی نے ٹوئٹ کیا کہ ’پارٹی کی جانب سے مرزا رحمت بیگ کو ایل سی انتخابات کےلیے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے معیاد مکمل ہونے والے ایل ایل سی سید امین الحسن جعفری کو ان کی گراں قدر خدمات پر شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں بی آر ایس نے مجوزہ ایم ایل سی انتخابات میں مجلس کی تائید کا اعلان کیا ہے۔
2018 کے اسمبلی انتخابات میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے انہیں حلقہ راجندر نگر سے اپنا امیدوار بنایا تھا تاہم انتخابات میں انہیں شکست ہوئی۔


