حیدرآباد کے عنبرپیٹ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں چار سالہ بچہ کو آوارہ کتوں نے نوچ نوچ کر ہلاک کردیاجبکہ دل دہلا دینے والے واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگیا جو ایک دردناک ویڈیو ہے۔
4-yr-old boy was killed today by stray dogs in Hyderabad. 21 deaths, over 2 lac dog bites in Kerala in 2022. What’s more effective? Castration of stray dogs or of dog activists?
https://t.co/tPXAh5V99e— Porinju Veliyath (@porinju) February 21, 2023
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن بچہ سڑک پر جارہا تھا کہ اچانک آوار کتوں کے غول نے اس پر چاروں اطراف سے حملہ کیا۔ آوارہ کتوں نے بچے کو زمین پر گرایا اور اس کے نازک جسم کو نوچنے لگے، بچے نے ایک بار ہمت کرکے ان کے نرغے سے نکلنے کی کوشش کی مگر کتوں نے اس دبوچ کر دوبارہ زمین پر گرادیا۔
کمسن بچے کے زمین پر گرتے ہی مزید آوارہ کتوں نے اس پر دھاوا بول دیا اور اس کے جسم کے مختلف حصوں کو بری طرح نوچ ڈالا۔ کتے بچے کو دور تک گھیسٹ کر لے گئے اس دوران بچہ شدید زخمی ہوا اور تھوڑی دیر بعد اس کا جسم ساکت ہوگیا۔
کمسن بچے کی شناخت پردیپ کے نام سے ہوئی، بچے کے والد گنگادھر نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو سروس سینٹر لے کر گیا وہ کھیلتے ہوئے باہر نکل گیا اور آوارہ کتوں نے اسے دبوچ کر مارڈالا۔


