دہلی کی جامع مسجد میں اْج اس وقت افراتفری مچ گئی جب یہاں بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع موصول ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق آج دوپہر ایک شخص نے پولیس کنٹرول روم فون کرکے جامع مسجد دہلی میں بم رکھنے کی اطلاع دی جس کے بعد فوری طور پر مقامی پولیس، ڈاگ اسکواڈ، بم اسکواڈ علاقہ میں پہنچ گئے اور بڑے پیمانہ پر تلاشی لی۔
جھوٹی کال کے بعد فوری طور پر مسجد کو خالی کرایا گیا اور دو گھنٹوں تک سارے علاقہ کی تلاشی لی گئی۔ بعدازاں بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی اور لوگوں نے راحت کی سانس لی۔
پولیس کی جانب سے مسجد کے اطراف و اکناف سخت سیکوریٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں اور مسجد میں داخل ہونے والوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔


