اترپردیش پولیس کے افسر نے کھلے عام بی جے پی کا کھنڈوا پہنا، تصویر وائرل

اکثر پولیس عہدیداروں پر کسی سیاسی پارٹی سے وابستگی کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے لیکن اب اترپردیش میں کھلے عام پولیس کے ایک افسر نے بی جے پی کا کھنڈوا پہن کر سب لو حیرت زدہ کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پورنپور اسٹیشن کے ہاؤس آفیسر آشوتوش رگھوونشی کی ایک تصویر وائرل ہوگئی جس میں وہ وردی پہنچے ہیں اور وردی پر بی جے پی کا کھنڈوا بھی پہنا ہوا ہے۔
اس تصویر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس افسر پر تنقیدیں کی جارہی ہیں۔ یوپی کے سابق آئی جی امیتابھ ٹھاکر نے اس سلسلہ میں شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے آشوتوش کو فوری طور پر معطل کرنے اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکتوں سے محکمہ بدنام ہوتا ہے۔ وہیں ایس پی اتل شرما نے آشوتوش کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں