ہندوستان کے سابق چیف جسٹس اے ایم احمدی کا انتقال

سابق چیف جسٹس آف انڈیا عزیز مشبر احمدی کا 91 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ جسٹس اے ایم احمدی نے 1994 سے 1997 تک ہندوستان کے 26 ویں چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں جبکہ وہ ہندوستان کے تیسرے مسلمان چیف جسٹس تھے۔

جسٹس اے ایم احمدی گجرات کے شہر سورت میں پیدا ہوئے اور ان کے والد جونیئر سول جج تھے۔ انہوں نے 1954 میں بمبئی سے اپنے قانون کے پیشے کا آغاز کیا اور 10 برس بعد وہ احمدآباد سٹی سول اینڈ سیشن کورٹ میں جج کے عہدہ پر فائز ہوئے۔ 1976 میں انہیں گجرات ہائی کورٹ میں ترقی دی گئی۔

انہوں نے 1989 میں سپریم کورٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے چیئرمین اور 1990 اور 1994 کے درمیان ہندوستان میں قانونی امداد کی اسکیموں کو نافذ کرنے والی کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔ جسٹس احمدی نے 25 اکتوبر 1994 سے 24 مارچ 1997 کو اپنی ریٹائرمنٹ تک چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر خدمات انجام دیں۔ سپریم کورٹ میں اپنی مدت کے دوران، جسٹس احمدی نے 232 فیصلے سنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں