گورنر کے خلاف تلنگانہ حکومت سپریم کورٹ سے رجوع

تلنگانہ حکومت نے گورنر تملی سائی سوندرا راجن کے رویہ کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کے سی آر حکومت نے گورنر کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی ہے جس میں عدالت عظمیٰ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ گورنر کو حکومت کے ذریعہ بھیجے گئے بلوں کی منظوری کا حکم دے۔

درخواست میں حکومت کی جانب سے بھیجے گئے دس کلیدی بلوں کی تفصیلات پر وضاحت پیش کی گئی ہے۔ حکومت نے چھ ماہ کے دوران 10 بلوں کی منظوری نہ ملنے کے بعد گورنر کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے۔ حکومت کی درخواست میں مذکور دس بلوں میں تلنگانہ یونیورسٹیوں کے لئے مشترکہ بھرتی بورڈ بل، مولوگا میں ایک فاریسٹ کالج اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فاریسٹ یونیورسٹی، انڈسٹریل ایریا ایکٹ میں ترمیم، میونسپل لاء ترمیم اور پبلک ایمپلائمنٹ ایکٹ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں