معجزہ! مسجد نبویﷺ میں ایک عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ تک کےلیے رک گئی

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں مصروف ایک عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔
حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب ائے پاکستانی شخص مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں مصروف تھے کہ اس دوران ان کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔
مدینہ منورہ کے شعبہ صحت کے اہلکار اطلاع ملنے پر فوری طور پر عازم عمرہ کو طبی امداد فراہم کی۔ طبی امداد ملنے کے کچھ دیر بعد عازم عمرہ کی سانس بحال ہوگئی اور انہوں نے عبادت کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس واقعہ کو ایک معجزہ سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں