اداکارہ سوارا بھاسکر اور سماجی کارکن فہد احمد کی شادی کے کارڈ پر لکھے نعروں سے فرقہ پرستوں کو کافی تکلیف ہورہی ہے۔ سورا بھاسکر اور فہد احمد کی شادی کے کارڈ پر ’ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے، ہم سب ایک ہیں‘ جیسے نعرے تحریر کئے گئے تھے۔
اداکارہ سوارا بھاسکر نے شادی کے کارڈ پر متنازع شہریت قانون کے حوالے سے نعرہ چھپوا کر فرقہ پرستوں کو ایک بار پھر سے آگ بگولہ کردیا۔
واضح رہے کہ سوارا بھاسکر اور فہد احمد کی ملاقات متنازع شہریت قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں میں دوستی ہوئی جو محبت اور پھر اب ازدواجی بندھن میں تبدیل ہونے جارہی ہے۔ اداکارہ سوارا نے گزشتہ ماہ سماجی اور سیاسی کارکن فہد احمد سے قانونی شادی کی جس کے بعد دونوں نے خاندانی رسم و رواج کے طور پر دوبارہ شادی کی تقریب کا فیصلہ کیا ہے۔


