جیل میں قید جرائم پیشہ گروہ کے سرغنہ لارنس بشنوئی نے پولیس حراست کے دوران بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر دھمکی دے دی۔ لارنس بشنوئی نے کہا ہے کہ میری زندگی کا واحد مقصد ہی سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔
لارنس بشنوئی نے کہا ہے کہ سلمان خان مندر جا کر معافی مانگے اور اگر انہیں ہماری برادری معاف کر دے تو میں کچھ نہیں کہوں گا ورنہ سیکیورٹی کے ہٹتے ہی سلمان خان کو قتل کر دوں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیوں کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ لارنس بشنونی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے کیس میں بھی ملزم ہے۔