سعودی عرب میں آج رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، حجاز مقدس میں پہلا روزہ بروز جمعرات 23 مارچ کو جبکہ نماز تراویح کا آغاز بائیس مارچ سے ہوگا۔
#BREAKING: The #Ramadan crescent moon has not been sighted in #SaudiArabia on Tuesday pic.twitter.com/fi8YZ8SbbS
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) March 21, 2023
سعودی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے عوام سے رمضان کا چاند دیکھنے اور گواہی جمع کرانے کی اپیل کی تھی تاہم مقررہ وقت گزر جانے کے باوجود ملک کے کسی حصے سے چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چاند نظر آنے کے کوئی شہادت نہیں ملی اس لیے آج 30 شعبان ہے اور رمضان کا آغاز 23 مارچ بروز جمعرات سے ہوگا۔
ماہرین فلکیات نے بھی پیشن گوئی کی تھی کہ 21 مارچ کی شام رمضان کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے اس لیے پہلا روزہ 23 مارچ کو متوقع ہے۔
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ سعودی سپریم کونسل کے مطابق مملکت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے جس کے باعث یکم رمضان جمعرات 23 مارچ کو ہوگا۔ اس کے علاوہ دیگر خلیجی
ممالک متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی پہلا روزہ 23 مارچ کو ہی رکھا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق یورپ اور انگلینڈ میں بھی جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔
سعودی عرب میں رمضان المبارک کے پیش نظر مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں تراویح کی تیاریاں جاری ہیں، جبکہ کل بعد نماز عشا پہلی تراویح پڑھی جائے گی۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہےکہ ہندوستان میں پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہوسکتا ہے۔


