پاکستان کے لاہور اور اسلام آباد میں شدید زلزلہ، شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی، شمالی ہندوستان کے علاوہ ایشیا کے متعدد ممالک میں بھی محسوس کئے گئے جھٹکے

پاکستان کے لاہور اور اسلام آباد سمت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، جس کی وجہ سے گولوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جیو نیوزکے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی۔

لاہور اور اسلام آباد کے علاوہ کوئٹہ، پشاور ، سوات میں بھی شدید زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔

اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

خوفزدہ لوگ گھرو ں سے باہر آ گئے۔ زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی۔ اب تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ شمالی ہندوستان کے متعدد علاقوں میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ افغانستان میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں