پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، کل پہلا روزہ ہوگا۔ پشاور میں عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے حکام نے بھی شرکت کی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیاکہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چاند کی شہادت موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کل پہلا روزہ ہوگا۔
ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس غیرمعمولی تاخیر سے ختم ہوا۔ رات 10 بج کر 15 منٹ پر کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت سے متعلق باقاعدہ اعلان کیا۔


