ہنڈن برگ کا نئی رپورٹ جاری کرنے کا اعلان، اب کونسا ارب پتی نشانے پر ہوگا؟

ہنڈن برگ ریسرچ فرم نے جلد ہی نئی رپورٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم رپورٹ کس سے متعلق ہے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں دی ہے۔ ہنڈن برگ کی ایک نئی ٹوئٹ ہلچل پیدا کر دی ہے، ہنڈن برگ نے ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ جلد ہی نئی شخصیت کے حوالہ سے بڑی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

تاہم اپنے ٹوئٹ میں ریسرچ فرم نے اگلی رپورٹ کے اجراء کے وقت یا رپورٹ کس سے متعلق ہے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں دی ہے، تاہم اس ٹوئٹ کے بعد دنیا کے بڑے صنعت کاروں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ ہنڈن برگ کی 24 جنوری کو سامنے آنے والی ایک تحقیقی رپورٹ نے اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کی ساکھ کو متاثر کیا تھا، گوتم دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر تھے ہندن برگ کی رپورٹ کے بعد گوتم اڈانی کو 3000 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ہنڈن برگ نے اپنی رپورٹ میں اڈانی گروپ پر شیئرز میں بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا تھا، اگرچہ گروپ نے ان الزامات کو یکسر مسترد کر دیا تھا لیکن اس کی وجہ سے گروپ کمپنیوں کے حصص میں زبردست گراوٹ آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں