گجرات کی عدالت نے ہتک عزت کیس میں راہل گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنائی

گجرات میں سورت کی ایک عدالت نے 2019 کے ہتک عزت کیس میں کانگریس رہنما راہل گاندھی کو قصوروار ٹھہرایا اور اُنہیں دو سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔
راہل گاندھی کے خلاف اُن کی مودی سرنیم Modi Surname سے متعلق بیان پر کیس درج کیا گیا تھا۔ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ایچ ایچ ورما کی عدالت نے راہل گاندھی کی ضمانت منظور کرلی اور اُن کی سزا 30 دن کیلئے معطل کردی، تاکہ وہ اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کرسکیں۔
عدالت کے اِس فیصلہ کے بعد راہل گاندھی پارلیمنٹ کی رکنیت سے محروم ہوسکتے ہیں اور کیرالہ کے وائناڈ پارلیمانی حلقے میں ضمنی انتخابات منعقد ہوسکتے ہیں۔
جب یہ فیصلہ سنایا گیا تو راہل گاندھی عدالت میں موجود تھے۔ کانگریس رہنما نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل کرناٹک میں کولار کے مقام پر ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ بیان دیا تھا جس کے بعد بی جے پی رکن اسمبلی پرنیش مودی نے راہل گاندھی کے بیان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں