تلنگانہ سکریٹریٹ کی نئی پرشکوہ عمارت کی تعمیر کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور اس عالیشان عمارت کا بہت جلد کے سی آر افتتاح کریں گے۔ 617 کروڑ روپئے کے مصارف سے تعمیر کئے جانے والے سکریٹریٹ کی نئی عمارت کے کاموں میں اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ اس میں تمام سہولیات دستیاب ہوں۔ وزرا کے چیمبرس، چیف سکریٹری کے چیمبر کے علاوہ حکومت کے تمام مشیروں کے چیمبرس تمام عصری سہولیات سی لیس ہیں۔ کھانا کھانے کے لئے ڈائننگ ہالس، میٹنگس کے لئے میٹنگ ہال، وزیٹرس رومس، ہر فلور کے لئے پارکنگ کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہے۔

قبل ازیں چیف منسٹرنے ہدایت دی تھی کہ نئے سکریٹریٹ کی عمارت میں تمام سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ نئے سکریٹریٹ کو شاپور جی پالون جی کنسٹرکشن کمپنی نے تعمیر کیا ہے۔ آج نئے سکریٹریٹ کی عالیشان عمارت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

وزیراعلی کے چندرشیکھر راو تلنگانہ سکریٹریٹ کی نئی عمارت کا افتتاح 30 اپریل کو انجام دیں گے۔
















