’یہ اویسی اویسی کا رونا کب تک چلے گا، خالی کھٹے ڈائیلوگاں مارتے رہتے‘: اسدالدین اویسی نے مسلم ریزرویشن ختم کرنے کا وعدہ کرنے پر امیت شاہ کو بنایا تنقید کا نشانہ

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن کو ختم کرنے کا اعلان کرنے پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی پسماندہ مسلمانوں تک پہنچنے کی بات کرتے ہیں تو دوسری طرف امیت شاہ غریب مسلمانوں کے تحفظات کو کو ختم کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔


حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے ٹویٹ کیاکہ ’مودی مبینہ طور پر پسماندہ مسلمانوں تک پہنچنے کی بات کرتے ہیں جبکہ امیت شاہ ان کے ریزرویشن کو ختم کرنے کا وعدہ کرتے ہیں‘ ۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ کو یہ بھی یاد دلایا کہ پسماندہ مسلمانوں کو حاصل تحفظات مختلف کمیشنوں کی جانب سے سفارش کے بعد دیئے گئے۔ انہوں نے امیت شاہ سے کہا کہ ’براہ کرم سدھیر کمیشن کی رپورٹ پڑھیں‘۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز امیت شاہ نے چیوڑلہ میں منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے اقتدار پر آنے کے بعد تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں