حیدرآباد میں موسلادھار بارش، حسین ساگر میں بھاگ متی کشتی بے قابو ہوگئی، 40 افراد کو بچالیا گیا

آج شام موسلادھار بارش سے حیدرآباد جل تھل ہوگیا۔ شدید بارش کے علاوہ شہر کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں الرٹ رہنے کا مشورہ دیا۔ حیدرآباد کے علاوہ، ملک پیٹ، سعیدآباد، دلسکھ نگر، یاقوت پورہ، ایل بی نگر، چارمینار، بہادر پورہ، جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز، فلم نگر، مادھاپور، کوکٹ پلی، بالا نگر، ایس آر نگر، امیر پیٹ و دیگر علاقوں میں زبردست بارش ہوئی۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا۔
تیز بارش کے باعث کئی مقامات پر برقی سپلائی متاثر رہی۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا۔
ایک اطلاع کے مطابق حسین ساگر میں بھاگ متی کشتی تیز ہوا و بارش کی باعث بے قابو ہوکر بہہ گئی۔ اس وقت اس میں 40 لوگ سوار تھے۔ فوری طور پر چوکس سیکیورٹی اہلکاروں نے تمام لوگوں کو بچالیا اور کشتی کو ساحل تک پہنچایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں