پاکستان کے مشہور اخبار ڈیلی ٹائمز کی ایک رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشاف کئے گئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں والدین اب اپنی مردہ بیٹیوں کی قبروں پر تالے لگا کر ان کی لاشوں کو عصمت دری سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں نیکروفیلیا کے کیسز میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔
کچھ روز سے سوشل میڈیا پر خواتین کی قبروں پر تالا لگانے کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں تاہم اب اس کا دل دہلا دینے والا انکشاف ہوا جس سے معاشرہ کا سر شرم سے جھک جاتا ہے ۔
پاکستان میں اب لوگ اپنی بیٹیوں کی قبروں پر تالے لگا رہے ہیں تاکہ انہیں عصمت دری سے بچا سکیں۔ یہ لاشوں کے تقدس کو پامال ہونے سے بچانے کےلیے والددین کی جانب سے کی جانے والی مایوس کن کوشش ہے۔ شیطان صفت ہوس کے درندوں سے بچانے کےلیے لوگ اپنے گھر کی خواتین کی مرنے کے بعد بھی حفاظت کرنے پر مجبور ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں خواتین کی لاشوں کی بیحرمتی کے واقعات میں بے تحاشہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ پاکستان میں 2011 میں نیکروفیلیا کا معاملہ سامنے آیا تھا جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد رضوان نے 48 خواتین کی لاشوں کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق پڑوسی ملک پاکستان میں ہر دو گھنٹے میں ایک خاتون کی عصمت دری ہوتی ہے۔


