طلاق سے متعلق سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

سپریم کورٹ نے طلاق کے بارے میں اہم فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ جب ساتھ رہنا اور نبھانا مشکل ہو تو ایسی صورت میں جوڑے کو طلاق کے لئے چھ ماہ تک انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کی طلاق کی درخواست کو فوری طور پر منظور کیا جاسکتا ہے۔
سپریم کورٹ کی دستوری بنچ نے بتایا کہ اس سلسلہ میں انہیں خصوصی اختیارات حاصل ہے۔ پانچ ججس پر مشتمل دستوری بنچ نے واضح کیا کہ طلاق کے خواہشمند جوڑے کے درمیان اگر اختلافات اور تنازعات ناقابل حل ہیں اور وہ کسی بھی صورت میں ایکساتھ زندگی گذارنے کے لئے تیا رنہیں ہیں تو ایسی صورت میں دستور کی دفعہ 142 کے تحت انہیں فوری طلاق منظوری کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
بنچ نے کہا کہ ایسے معاملات میں باہمی مفاہمت سے الگ ہونے کے لئے چھ ماہ کی مدت کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ایسی صورت میں فوری طلاق منظور کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں