تلگو فلموں کے کوریوگرافر چیتنیا نے مبینہ طور پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ وہ ایک مقبول تلگو ڈانس شو کا حصہ بننے کے بعد مشہور ہوگئے تھے۔
کوریوگرافر چیتنیا، جو تلگو ڈانس شو ڈھی میں نمودار ہونے کے بعد شہرت حاصل کی تھی نے مبینہ طور پر 30 اپریل کو خودکشی کرلی۔ خودکشی کسے قبل انہوں نے جذباتی ویڈیو پیغام جاری کیا۔ چیتنیا نے ایک جذباتی ویڈیو پیغام جاری کرنے کے بعد آندھراپردیش کے نیلور میں خود کشی کر لی۔
چیتنیا کی خود کشی کرنے کی وجہ ْقرض کا وقت پر ادا نا کرنا تھا۔ کوریو گرافر چیتنیا نے اس بات کا اعتراف اپنی آخری ویڈیو میں کیا۔ انہوں نے میں کہا کہ “میرے ماں باپ اور بہن نے میرا بہت اچھا خیال رکھا”۔ انہوں نے کہا کہ “میں نے بہت سے لوگوں کو پریشان کیا ہے جس وجہ سے میں اپنے دوستوں سمیت ان سب سے معذرت خواہ ہوں”۔
This is unexpected #Chaitanya master, Suicide isn't a solution,u are such a talented soul yet couldn't understand how u could do this. It needs lot of guts to commit suicide,u could've used that courage to solve your problems,Super angry&sad on ur death#Dhee#RipChaitanyaMaster pic.twitter.com/6CpAkNvCn4
— Vamc Krishna (@lyf_a_zindagi) April 30, 2023
آخری ویڈیو پیغام میں چیتنیا کا کہنا تھا کہ “پیسوں کے معاملے میں لوگوں کا بھروسہ کھو چکا ہوں، اس لیے نہیں کہ قرض لیا بلکہ اس کو وقت پر ادا نہیں کر سکا”۔ان کا کہنا تھا کہ” میں ابھی نیلور میں ہوں اور آج میری زندگی کا آخری دن ہے، قرضوں سے متعلق مسائل کو برداشت نہیں کر سکتا”۔


