وزیراعظم مودی کی سیکوریٹی میں بڑی چوک، ہیلی کاپٹر کیچڑ میں پھنس گیا

وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کرناٹک کے دوران سیکورٹی میں بڑی چوک دیکھی گئی۔ مودی جس ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھے وہ ہیلی پیڈ کے نیچے موجود کیچڑ میں دھنس گیا۔ کیچڑ میں پھنسے ہیلی کاپٹر کو جے سی بی کے ذریعہ نکالا گیا۔
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کرناٹک میں انتخابی مہم میں حصہ لینے کےلیے رائچور پہنچے تھے جہاں ان کا ہیلی کاپٹر جیسے ہی ہیلی پیڈ پر اترا کیچڑ میں پھنس گیا۔ چونکہ ایک کھیت پر عارضی طور پر ہیلی پیڈ بنایا گیا تھا، اسی لئے ہیلی پیڈ کے نیچے کیچڑ تھا جس میں ہیلی کاپٹر پھنس گیا۔ اطلاعات کے مطابق دلدل جیسی زمین پر عارضی ہیلی پیڈ بنایا گیا تھا۔
ہیلی کاپٹر دوبارہ ٹیک آف نہ کرسکا، جس کے بعد ہیلی کاپٹر کو جے سی بی اور تقریباً ایک سو جوانوں کی مدد سے کیچڑ سے باہر نکالا گیا۔
اس حادثہ کو سیکوریٹی بڑی چوک تصور کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں