جید عالم دین و مفسر قرآن حضرت مولانا شاہ محمد کمال الرحمن صاحبؒ کا سانحہ ارتحال

پیر طریقت سلسلہ قادریہ کے ممتاز صاحب نسبت بزرگ معروف عالم دین و مفسر قرآن حضرت مولانا شاہ محمد کمال الرحمن صاحبؒ نے داعی اجل کو لبیک کہا اور رب کریم کے جوار رحمت میں پہنچ گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔
عارف باللہ مولانا شاہ محمد کمال الرحمن صاحب قاسمی و ندویؒ خلیفہ و جانشین حضرت صوفی غلام محمد صاحبؒ و برادر اکبر عارف باللہ حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی کی نماز جنازہ بروز جمعرات 4 اپریل 2023 کو بعد نماز فجر جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد شیورام پلی میں ادی کی جائے گی۔
تدفین قبرستان فرمان واڑی معظم جاہی مارکٹ روڈ عقب سیاست دفتر عابڈس میں عمل میں آئے گی۔ نوٹ: مسجد دارالعلوم حیدرآباد میں نماز فجر 5.20 بجے ہوگی۔
مولانا شاہ محمد کمال الرحمن صاحب کے انتقال پر شہر حیدرآباد کے علاوہ ملک بھر کے علمائے کرام نے صدمہ کا اظہار کیا ہے۔ مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی صدر جمعیت علماء تلنگانہ و آندھرا، مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال انڈیا، مفتی محمود زبیر سکریٹری جمعیت علماء تلنگانہ و آندھرا کے علاوہ دیگر علمائے کرام نے مولانا کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں