بریکنگ نیوز: معروف داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی لکھنو جیل سے رہا (اللھم لک الحمد ولک الشکر)

معروف مبلغ اسلام مولانا کلیم صدیقی بالآخر جیل سے رہا ہوگئے۔ مولانا کلیم صدیقی کی جیل سے رہائی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس کے بعد ملک بھر کے مسلمانوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ پانچ اپریل کو الہ آباد ہائی کورٹ نے اسلامی اسکالر مولانا کلیم صدیقی کی ضمانت کو منظوری دی تھی جنہیں 21 ستمبر 2021 کو اتر پردیش پولیس نے تبدیلی مذہب کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
مولانا کلیم صدیقی مظفرنگر کے گاؤں پھُلت سے تعلق رکھتے ہیں اور شاہ ولی اللہ ٹرسٹ چلاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ گلوبل پیس فاؤنڈیشن کے بھی چیئرمین بھی ہیں۔
Maulana Kaleem Siddiqui was released from jail

اپنا تبصرہ بھیجیں