روس نے یوکرین پر صدر ولادیمیر پیوٹن کو قتل کرنے کے لئے کریملن پر رات گئے ڈرون حملے کا الزام عائد کیا ہے۔ روسی حکام نے بتایا کہ صدر پیوٹن حملے میں محفوظ رہے ہیں اور کریملن کی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
کریملن نے خبردار کیا ہے کہ روس جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس مبینہ حملے کو ”دہشت گرد“ حملے کے طور پر دیکھتا ہے۔ کریملن نے ان حملوں کو ایک منصوبہ بند دہشت گردی کی کارروائی اور صدر پر یوم فتح، 9 مئی کی پریڈ کے موقع پر قاتلانہ حملے کے طور پر بیان کیا ہے۔“
سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملوں کے باوجودپیوٹن نے اپنا شیڈول تبدیل نہیں کیا اور وہ معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔
کریملن نے کہا ہے کہ اس واقعے کے باوجود 9 مئی کو یوم فتح کی پریڈ ماسکو میں جاری رہے گی۔