اسرائیلی قابض فورسز کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، نابلس شہر پر دھاوا بول دیا، فائرنگ سے 9 فلسطینی زخمی ہوگئے، 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 9 فلسطینی زخمی ہوگئے، دھماکا خیز مواد بھی پھینکا۔
اسرائیل کی داخلی سلامتی کے ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جمعرات کی صبح 2 فلسطینی نوجوانوں کو غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران شہید کردیا۔
رپورٹ کے مطابق شہید فلسطینی نوجوانوں کے بارے میں داخلی سلامتی کے ادارے ’’شین بیت‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نوجوانوں نے اپریل کے مہینے میں اسرائیل اور برطانیہ کی دوہری شہریت کی حامل ایک خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کو غرب اردن میں حملہ کے دوران قتل کر دیا تھا۔


