سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ہندوستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ملک میں سونے کے قیمت میں کچھ دنوں کے دوران تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔ قومی دارالحکومت دہلی میں جمعرات کو دس گرام سونے کی قیمت 62,020 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ قابل ذکر ہے کہ دس گرام سونے کی قیمت میں صرف جمعرات کو ہی 940 روپے کا اضافہ ہوا۔ بلین مارکیٹ کے ماہرین کا خیال ہے کہ دس گرام سونے کی قیمت رواں سال کے اختتام سے قبل 70 ہزار روپے تک پہنچ جائے گی۔ ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹوں میں راتوں رات زبردست اضافہ کے بعد ملک میں بھی سونے کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔
حیدرآباد میں دس گرام سونے کی قیمت 62 ہمار 180 روپئے کی بلند ترین سطح پر رہی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر اضافے کے بعد 2044 امریکی ڈالر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 29 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 2044 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوا۔ وہیں پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت سوا دو لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں