دنیا بھر میں معروف موسیقار اے آر رحمان نے متنازعہ فلم ’دی کیرالا اسٹوری‘ پر کرارا طنز کرتے ہوئے ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا ہے۔ اے آر رحمان نے کیرالی کی ایک مسجد کے اندر ہندو جوڑے کی شادی کی تقریب کی ویڈیو شیئر کی۔
Bravo 🙌🏽 love for humanity has to be unconditional and healing ❤️🩹 https://t.co/X9xYVMxyiF
— A.R.Rahman (@arrahman) May 4, 2023
انہوں نے 2020 میں کیرالہ کی ایک مسجد کے اندر ہونے والی ہندو شادی سے متعلق ویڈیو ٹوئٹ کیا۔ انجو اور شرتھ کی شادی کی تقریب ہندو رسومات کے مطابق کیرالا کی مسجد میں منعقد کی گئی تھیں جبکہ ایک ہندو پجاری نے مسجد کے اندر شادی کی رسم ادا کی۔
اے آر رحمان نے ٹوئٹ کیا کہ انسانیت سے محبت، غیر مشروط اور فائدہ مند ہونی چاہئے۔
ایسا مانا جارہا ہے کہ ٹوئٹ کے ذریعہ اے آر رحمان نے متنازعہ فلم کیرالا اسٹوری کے خلاف بالراست تنقید کی اور اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔


