ماں کے پیٹ میں ہی بچے کے دماغ کا کامیاب آپریشن کرنے کا دعویٰ

ڈاکٹروں نے ایک ایسے بچے کے دماغ کی ناقابل یقین سرجری کی ہے جو ابھی پیدا نہیں ہوا اور ماں کے رحم میں ہے۔ امریکہ کے مؤقر نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی ڈاکٹروں نے اس طرح کی سرجری کر کے میڈیکل کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

امریکی ماہرین نے سرجری کے جدید ترین اور پیچیدہ طریقے کو استعمال کرتے ہوئے پیدائش سے قبل ہی ماں کے پیٹ میں بچے کے دماغ کا آپریشن کرکے میڈیکل کی دنیا میں تاریخ رقم کردی۔

ماں کے پیٹ میں بچوں کی سرجری کا جدید ترین اور پیچیدہ طریقہ چند سال قبل بنایا گیا تھا، تاہم تاحال مذکورہ طریقہ اتنا عام نہیں ہوا اور اسے بہت ہی ناگزیر حالات میں اختیار کیا جاتا ہے۔

امریکی ڈاکٹروں سے قبل کینیڈا، برطانیہ اور امریکا کے ہی ڈاکٹرز ماں کے پیٹ میں بچوں کے متعدد بار آپریشن کر چکے ہیں، تاہم ہر بار بچوں کے مختلف اقسام کے آپریشن کیے گئے ہیں۔

ماضی میں بچوں کے دل اور کینسر سمیت دماغ کے بھی آپریشن کیے گئے تھے اور حالیہ کیس میں بھی بچے کا دماغ کا آپریشن کیا گیا۔

مذکورہ طریقے کو ’یوٹرو سرجری‘ کہا جاتا ہے، جس کے تحت ماں کے پیٹ میں ہی بچے کا آپریشن کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں