شرد پوار نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا، این سی پی کارکنوں کا جشن

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ قومی صدر کے عہدہ سے استعفیٰ دینے والے شرد پوار نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا۔ شرد پوار نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کے بیحد اصرار کے بعد میں نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا۔ پوار نے کہا کہ وہ کارکنوں کے جذبات کی بے عزتی نہیں کرنا چاہتے جبکہ ان سے محبت کی وجہ سے اپنے استعفیٰ واپس لے رہا ہوں۔

پوار نے کہا کہ اب وہ پارٹی میں تنظیمی تبدیلیوں، نئی ذمہ داریاں سونپنے اور نئی قیادت بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی ترقی کےلئے اقدامات کئے جائیں گے اور پارٹی کے پیام کو عوام تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ پوار نے کہا کہ وہ ان کارکنوں اور قائدین کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے جو اس دوران ان کے ساتھ کھڑے رہے۔
شرد پوار کے استعفیٰ واپس لینے کے بعد پارٹی کارکنوں نے ممبئی میں وائی بی چوان سینٹر کے باہر جشن منایا۔ واضح رہے کہ تین روز قبل شرد پوار نے پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں