یوکرینی رکن اسمبلی کی روسی ترجمان پر مکوں کی بارش

ترکیہ میں جاری بین الاقوامی کانفرنس کے دوران یوکرینی اور روسی نمائندوں کے درمیان ون آن ون جھڑپ ہوگئی جس کی ویڈیو تیزی سے دنیا بھر میں وائرل ہو رہی ہے۔

یہ ڈرامائی واقعہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں جمعرات کو روس کے یوکرین پر حملے کے 14 ماہ بعدبلیک سی اکنامک کمیونٹی کی 61ویں پارلیمانی اسمبلی کے دوران پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرینی رکن پارلیمنٹ الیگزینڈر ماریکوفسکی جھنڈا لے کر میڈیا کے سامنے کھڑا ہے، اسی دوران روسی نمائندہ آتا ہے اور اس سے جھنڈا چھین کر لے جاتا ہے۔ یہ دیکھ کر یوکرینی رکرین پارلیمنٹ فوری طور پر رد عمل دیتے ہوئے اس کا پیچھا کرتا ہے اور روسی رکن کو گھونسا جڑ دیتا ہے۔

ترکیہ میں منعقدہ ایک تقریب میں جھنڈا چیھننے پر یوکرین کے رکن اسمبلی نے روس کے ترجمان کے چہرے پر مکے برسا دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں