تلنگانہ حج کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سفر حج 2023 کےلئے ریاست سے عازمین حج کے قافلوں کی روانگی کا 7 جون سے آغاز ہوگا۔
حیدرآباد حج ہاوز سے تقریباً پانچ ہزار 200 عازمین حج مقدس سفر کےلئے روانہ ہوں گے۔ مرکزی حج کمیٹی کے شیوڈل کے مطابق 7 تا 22 جون کے درمیان حیدرآباد سے جدہ کےلئے عازمین کے قافلے روانہ ہوں گے۔
حجاج کرام کی واپسی کا آغاز 13 جولائی سے ہوگا جبکہ یہ سلسلہ 2 اگست تک جاری رہے گا اور اسی روز حجاج کا آخری قافلہ حیدرآباد پہنچ جائےگا۔
تلنگانہ کے عازمین کےلئے وستارا ایئرلائنس کی خدمات دستیاب رہیں گی۔ اس سلسلہ میں عازمین 5 ہزار پاسپورٹس مرکزی حج کمیٹی کو روانہ کئے جارہے ہیں۔


