تلنگانہ سکریٹریٹ میں داخل ہونے سے روکنے پر ملعون راجہ سنگھ تلملا اٹھے

گوشہ محل کے رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کو تلنگانہ سکریٹریٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ وہ اپنی بلٹ پروف کار میں سوار ہوکر نئی سکریٹریٹ بلڈنگ میں داخل ہونا چاہتے تھے تاہم سیکوریٹی اہلکاروں نے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وہاں سے واپس چلے گئے۔

ملعون راجہ سنگھ نے برہمی کے عالم میں سوال کیا کہ ’کیا تلنگانہ سکریٹریٹ میں ایل رکن اسمبلی کو داخل ہونےکی اجازت نہیں ہے؟ انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادوں نے انہیں اجلاس میں شرکت کےلیے فون پر مدعو کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسوں سے بنائے گئے سکریٹریٹ میں عوامی نمائندوں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دینا انتہائی شرمندگی کی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں