آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے وزیراعظم نریندر مودی کے اس بیان پر جوابی حملہ کیا ہے جس میں انہوں نے متنازعہ فلم ’دی کیرالا اسٹوری‘ کی تائید کی تھی۔ اویسی نے کہا کہ کرناٹک میں انتخابات ہونے والے ہیں تاہم کشمیر میں دہشت گرد فوجی جوانوں کو شہید کررہے ہیں اور منی پور جل رہا ہے لیکن وزیرعظم انتخابی مہم میں ایک پروپگنڈہ فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں تاکہ ایک الیکشن میں کامیابی حاصل کی جاسکے۔ انہوں نے وزیراعظم سے منی پور معاملہ پر اور جموں و کشمیر میں توجہ مرکوز کرنے کی گذارش کی۔
Ek Election jeetne ke liye PM @narendramodi ko Jhoot aur Propaganda par mabni Movie 'The Kerala Story' ka Sahara lena pad raha haipic.twitter.com/ikSfGpgxIx
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) May 6, 2023
دی کیرالا اسٹوری فلم پر بھی اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ یہ ایک جھوٹ پر مبنی فلم ہے اور صرف مسلمانوں کے برقعہ کو دکھاکر پیسے کمانے کے مقصد سے بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پر پروپگنڈہ فلم کی تشہیر کے ذریعہ نفرت پھیلانے کا بھی الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا وہ ایک الیکشن جیتنے کےلئے ایسا کررہے ہیں۔
انہوں نے ٹویٹ کیاکہ ’نریندر مودی کو الیکشن جیتنے کےلئے ایک جھوٹی و پروپگنڈہ فلم ‘دی کیرالہ سٹوری’ کا سہارا لینا پڑ رہا ہے‘۔ انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا جس میں وزیراعظم کو متنازعہ فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔


