امریکا: ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے نو افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع شاپنگ مال میں فائرنگ سے 9 امریکی شہری ہلاک ہو گئے، گولیوں کی زد میں آنے سے 9 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ڈیلاس کے شمال میں واقع شاپنگ مال میں حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، عینی شاہدین نے ایمرجنسی سروسز کو بتایا کہ ایک شخص جائے واردات سے گزرنے والے ہر شخص کو گولیوں سے نشانہ بنا رہا ہے۔ سفاک حملہ آور نے بچوں کو بھی فائرنگ کے دوران نشانہ بنایا۔
ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق انہیں گولیاں چلنے کی آوازیں آئیں جس پر کچھ اہلکار جائے واردات پر پہنچے اور حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ واضح رہے کہ ٹیکساس میں اس سے قبل بھی پرہجوم مقامات پر فائرنگ کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں