حیدرآباد (دکن فائلز) متنازعہ فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کے ذریعہ فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا ماحول پیدا کرنے کی ہرممکن کررہی ہیں۔ مسلمانوں اور اسلام کو بدنام کرنے اور دہشت گردی سے جوڑنے کا ناپاک منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ قبل ازیں ایک اور متنازعہ فلم کشمیر فائلز کے ذریعہ بھی اسی طرح کی حرکت کی گئی تھی۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما نے اس تناظر میں ایک فوٹو کو ٹوئٹ کیا، جس میں کیرالا کے ایک مسلم جوڑے سے ایک ہندو لڑکی کو اپنی شادی کے موقع پر آشیرواد لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیرالا میں ایک مسلم جوڑنے نے ایک ہندو لڑکی کو گود لیا تھا تاہم جب وہ 22 سال کی ہوگئی تو اس کی شادی ایک ہندو لڑکے سے کرادی گئی۔ شادی پورے ہندو رسم و عقیدہ کے مطابق کی گئی۔
این سی پی لیڈر جتیندر اوہاد نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کیرالہ کے کاسرگوڈ میں ایک مسلم جوڑا عبداللہ اور خدیجہ نے 10 سالہ ہندو لڑکی کو گود لیا تھا، جس کی عمر اب 22 سال ہے۔ عبداللہ اور خدیجہ نے اس لڑکی کی شادی ایک ہندو لڑکے سے مکمل ہندو رسم و رواج کے ساتھ کرائی‘۔ جیتندر نے مزید لکھاکہ کیا کوئی اس موضوع پر فلم بنا سکتا ہے؟ صرف منفی چیزیں دکھا کر فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جتیندر اوہاد نے گزشتہ ہفتہ پریس کانفرنس کے دوران فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ پر تبصرہ بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا، وزیر اعظم نریندر مودی کرناٹک میں فلم کیرالہ اسٹوری کے بارے میں بول رہے ہیں۔ 30 ہزار سے زائد لڑکیاں ملک سے باہر چلی گئیں اور مرکزی حکومت سمیت مرکزی ایجنسیاں کیا کر رہی ہیں؟
دکن فائلز کے فیس بک پیچ کو لائک ضرور کریں: https://facebook.com/deccanfiles1
دکن فائلز کو ٹوئٹر پر فالو ضرور کریں: https://twitter.com/FilesDeccan


