’رہائی منچ‘ کے بانی ایڈوکیٹ محمد شعیب کو اترپردیش پولیس گھر سے لے گئی

اتر پردیش پولیس نے آج قانونی امدادی گروپ ’رہائی منچ‘ کے بانی و معروف وکیل محمد شعیب کو ان کے گھر سے اٹھاکر لے گئی۔ ایسا، ان کی اہلیہ کی جانب سے پولیس کو تحریر کئے گئے ایک خط میں کہا گیا۔
شعیب کی اہلیہ ملکا بی نے کہا کہ ان کے شوہر کو آج صبح 7.15 بجے پولیس اہلکاروں کے ایک گروپ نے گھر سے لے گئے اور کسی بھی طرح کی معلومات دینے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے کاروائی سے متعلق کچھ بھی کہنے سے منع کردیا اور شعیب کو حراست میں لینے سے متعلق تفصیلات بتانے سے بھی انکار کردیا۔ پولیس نے بس اتنا کہا کہ وہ جلد گھر واپس آجائیں گے۔
ایڈوکیٹ محمد شعیب رہائی منچ گروپ کے بانی ہیں، جس کی جانب سے پسماندہ کمیونٹیز قانونی امداد دی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر 2019 میں، انہیں شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف احتجاج کے دوران بھی گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں 15 جنوری 2020 کو ضمانت ملی تھی۔
مخطوم میڈیا کے مطابق شعیب ایڈوکیٹ کو گھر سے اٹھائے جانے کی ویڈیو بھی صحافیوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں