سومیش کمار وزیراعلیٰ کے سی آر کے چیف ایڈوائزر مقرر

تلنگانہ کے سابق چیف سکریٹری سومیش کمار کو اہم ریاستی حکومت نے انتہائی اہم عہدہ سے نوازا ہے۔ جیسا کہ توقع کی جارہی تھی، حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کرکے سومیش کمار کو سی ایم کے سی آر کا چیف ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔ سی ایس شانتی کماری کے نام سے جاری جی میں میں بتایا گیا کہ ان کا تقرر تین سال کی میعاد کےلئے کیا گیا۔
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سومیش کمار کو کابینی درجہ کے ساتھ اپنا چیف ایڈوائزر مقرر کیا۔ سی ایم کے سی آر کے فیصلے کے مطابق ریاستی حکومت نے احکامات جاری کیے ہیں۔ سومیش کمار تین سال کی مدت کے لیے عہدہ پر فائز رہیں گے۔
وہ بہار سے 1989 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔حالانکہ ریاست کی تقسیم کے دوران انہیں آندھرا پردیش کیڈر میں تفویض کیا گیا تھا، لیکن وہ سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل (سی اے ٹی) کے حکم کے مطابق تلنگانہ میں ہی رہے۔ اس کے بعد انہوں نے ایک طویل عرصہ تک تلنگانہ ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری کے طور پر کام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں