نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما جتیندر اوہاد نے متنازعہ فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ کے بنانے والوں پر سخت تنقید کی اور اس فلم کے پروڈیوسر کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ‘دی کیرالہ اسٹوری کے نام سے فلم بناکر ایک ریاست اور اس کی خواتین کو بدنام کیا گیا۔ صرف 3 کے سرکاری اعداد و شمار کو جھوٹے پروپگنڈہ کے تحت 32,000 کے طور پر پیش کیا گیا۔ جس شخص نے یہ خیالی فلم تیار کی ہے اسے سرعام پھانسی دی جانی چاہئے‘۔
واضح رہے کہ فلم میں مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر پیش کرتے ہوئے اسلام کے خلاف منافرت پھیلانے کی مذموم حرکت کی گئی۔ وہیں فرقہ پرست طاقتیں اس فلم کے ذریعہ سماج میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں۔


